جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کلفٹن اجتماعی زیادتی کیس : میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کلفٹن سے لڑکی سے مبینہ اغواوزیادتی کے واقعے میں میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے ڈی این اے نمونے حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن سے لڑکی سے مبینہ اغوا و زیادتی کیس میں متاثرہ لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے جسم پرتشددیا زبردستی کے نشانات نہیں پائے گئے، لڑکی کے ڈی این اے نمونے حاصل کریں گے اور ملزمان کی گرفتاری کے بعدڈی این اے بھی لئےجائیں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل اے آر وائی نیوز نے کلفٹن کےعلاقے سے لڑکی کےمبینہ اغوا و زیادتی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی
تھی ، سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی پولیس کیلئےانتہائی اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

فوٹیج میں سفیدگاڑی کوسی ویوکےقریب سڑک پررکتےدیکھاجاسکتاہے ، گاڑی رکن ےکے چند سیکنڈ بعد ہی لڑکی کوگاڑی سےاتری اور تیزی سے روانہ ہوگئی ، فوٹیج میں متاثرہ خاتون ہوش حواس کے ساتھ تیزی سے روانہ ہوتی نظرآرہی ہے جبکہ خاتون کےہاتھ میں ایک شاپنگ بیگ دیکھاجاسکتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہرفوٹیج میں ایسانہیں لگتاکہ لڑکی کوزبردستی گاڑی سے اتارا گیا ہو۔

دوسری جانب خاتون کے مبینہ اغواو زیادتی کیس میں ایس ایس پی ساؤتھ شیراز کیس کےفوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ساوتھ آفس میں آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ، ملزمان سےمتعلق مکمل شواہد حاصل کرلیےہیں، ملزمان کی تصاویر سمیت تمام اہم معلومات موجود ہیں۔

گذشتہ رات خیابان نشاط اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے ، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ، ملزم کی لوکیشن رات بھر کراچی کے مختلف علاقوں کی آتی رہی، واقعے میں ملوث ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے، اور ان کی عمر پچیس سے چھبیس سال کےدرمیان ہے، ملزمان ایک سے دو روز میں گرفت میں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں