اسلام آباد (16 مارچ 2026): پاکستان نے 28 ماہ کے ریزی لینیس فنڈ کے تحت 1.4 ارب ڈالر کے پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کے لیے کلائمٹ بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد شروع کر دیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کلائمٹ فنانسنگ کے لیے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، آئی ایم ایف کی شرط پر کلائمٹ بجٹ کے لیے نیا طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔
کلائمٹ بجٹ سے متعلق تمام اخراجات کی نشان دہی کی جا رہی ہے، کلائمٹ بجٹ ٹیگنگ کو سبسڈیز اور گرانٹس کے اخراجات تک بڑھایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بجٹ ٹیگنگ آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرط ہے۔
پیٹرول، ڈیزل کے فی لیٹر پر ڈھائی، ڈھائی روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کلائمٹ فناننسنگ کے دوسرے جائزے کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
پاکستان کوکلائمٹ فناننسنگ پروگرام کی دوسری قسط میں 20 کروڑ ڈالر ملیں گے، آئی ایم ایف آئندہ ڈیڑھ سال میں کلائمٹ فناننسنگ پروگرام کے تحت پاکستان کو فنڈز دے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کے کلائمٹ فناننسنگ پروگرام میں ہے۔
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


