جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا کلائمنٹ چینج ویژن، سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ گرین اینی شیٹو اشتراک کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا، سعودی گرین اینیشی ایٹو کااشتراک پاکستان کے بلین ٹری منصوبے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کلائمنٹ چینج ویژن سے عالمی اشتراک کے مزید دروازے کھل گئے ، سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ اشتراک کےعمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی سفیرکی معاون خصوصی ملک امین اسلم سےان کےدفترمیں ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران پلان کو آگے بڑھانے کا فارمولا تیار کیا گیا۔

- Advertisement -

ملاقات میں فیصلہ کیاگیا کہ پاک سعودی ماہرین کامشترکہ اجلاس آئندہ ماہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان ماہرین کے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا۔

سعودی حکومت کی جانب سےمعاون خصوصی امین اسلم کو دورے کی دعوت دی گئی ، سعودی گرین اینیشی ایٹوکااشتراک پاکستان کے بلین ٹری منصوبے سے ہوگا۔

پہلے مرحلے میں سعودی عرب کلائمٹ چینج ماہرین کی ٹینکیکل ٹیم پاکستان بھیجے گا ، جس کے بعد پاکستانی کلائمٹ چینج ماہرین کا وفدآئندہ ماہ سعودی عرب کادورہ کرے گا۔

سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے گرین اینیشی ایٹوکے تحت پاکستان سے ملکرکام کریں گے۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم کےدورہ سعودی عرب کےبعد بڑی پیشرفت ہورہی ہے، سعودی سےاشتراک کادونوں ممالک اورمڈل ایسٹ کوفائدہ پہنچائےگا، اقدام سےپاک سعودی تعلقات کومزیدوسعت اوراستحکام ملےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں