تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

موسمیاتی تبدیلی سمٹ، امریکا کی پاکستان کو شرکت کی دعوت

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق لیڈرز سمٹ میں امریکا نے پاکستان کو شرکت کی دعوت دے دی۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی کی ہدایت پر جان کیری نے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ‏ملک امین اسلم کو خط لکھ کر سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔

جان کیری نے خط میں لکھا کہ ہمیں خوشی ہوگی لیڈر سمٹ میں بطور اسپیکر شامل ہوں، چاہیں ‏گے 22 اپریل کو موسمیاتی تبدیلی پر سمٹ میں شامل ہوں۔

جان کیری نے کہا کہ لیڈر سمٹ کے ذریعےاہم اکانومی اور پارٹنرز مل کر موسمیاتی تبدیلی پر ‏ڈائیلاگ کریں گے، جوبائیڈن نے پہلا کام امریکا کی پیرس معاہدےمیں واپسی سےکیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیاتی مسائل پر عالمی سربراہوں سے خطاب کیا تھا، ‏اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس 12 موسمیاتی زون اور عمودی ڈھلوان ‏موجود ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، پاکستان کے ‏شمال میں بلند ترین پہاڑی سلسلہ ہے۔ ہماری حکومت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اقدامات ‏کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کی جا رہی ہے، جنگلات کا تحفظ اور پودوں ‏کی نرسریاں بنائی جا رہی ہیں، موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے 10 ارب پودے لگانے کا فیصلہ ‏کیا گیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل پارکس کی تعداد 39 تک لے گئے ہیں مزید بھی بنائیں گے، فلورا ‏اور فونا کے تحفظ کے لیے مقامی آبادی کا تعاون حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ‏کہ حیاتیاتی تنوع پر سمٹ کا انعقاد کیا۔

Comments

- Advertisement -