منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

نوجوانوں کے لئے ماہانہ 60 ہزار روپے کمانے کا سنہری موقع ! کرنا کیا ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نوجوانوں کے لیے کلائمیٹ انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز کردیا گیا، جس کے تحت ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے "کلائمیٹ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ انٹرن شپ پروگرام” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت منتخب نوجوانوں کو نہ صرف مالی معاونت فراہم کی جائے گی بلکہ انہیں بین الاقوامی سطح کی تربیت بھی ملے گی۔

انٹرن شپ کے دوران نوجوانوں کو 60 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ 3 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر حکومتِ پنجاب کی جانب سے انٹرن شپ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

اس پروگرام میں طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے 50 فیصد نشستیں مخصوص کی گئی ہیں، جبکہ خودکار میرٹ سسٹم کے تحت ہر ضلع کے نوجوانوں کو نمائندگی کا موقع ملے گا۔

پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے نوجوانوں کے لیے یونیسکو کی سرٹیفکیشن کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔

انٹرنیز کو انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی (EPA) کے افسران کے ساتھ کام کرنے اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ کا تجربہ حاصل ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کا گراف نیچے آ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے، ہر نوجوان اس پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔”

درخواست دینے کا طریقہ

خواہشمند نوجوانوں کی سہولت کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کا پورٹل کھول دیا گیا ہے، جہاں وہ گھر بیٹھے اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں