تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ہیلری کلنٹن نے صدارتی نامزدگی کے لیے درکار حمایت حاصل کرلی

واشنگٹن : سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نےصدارتی نامزدگی حاصل کرنےکےلیے درکار ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے.

تفصیلات کےمطابق امریکہ میں صدارتی نامزدگی کے حصول کے لیے امیدواروں کی درمیان سخت مقابلہ جاری ہے، ڈیموکریٹک پارٹی سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے درکار ڈیکی گیٹس کی حمایت حاصل کرلی.

امریکی ذرائع ابلاغ کے اعدادوشمار کےمطابق سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کو دو ہزار تین سو تراسی ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہوگئی ہے.

ڈیموکریٹک پارٹی میں ہیلری کلنٹن کے حریف امیدوار برنی سینڈرزنے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سپر ڈیلی گیٹس کے ووٹ ہیلری کے کھاتے میں ڈالنا درست نہیں ہے.

برنی سینڈر نے جولائی میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن تک اپنی انتخابی مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا ہے.

یادرہے کہ اس سے قبل ریپبلکن امیدوار ڈونلنڈ ٹرمپ نے صدارتی نامزدگی کے لیے درکار حمایت حاصل کرلی تھی، ٹرمپ کو ایک ہزاردو سو اڑتیس مندوبین کی حمایت حاصل تھی جو صدارتی امیدوار کی نامزدگی یقینی بنانے کے لیے کافی ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں سولہ امیدواروں کو شکست دی تھی.

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں امریکہ میں صدارت کے خواہشمند افراد سےمتعلق سروے کیا گیاتھاجس میں ایک ہزار چار سو اکیس افرادسےرائے لی گئی تھی،سروےمیں ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل تھی.

Comments

- Advertisement -