تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

امریکا اور ایران کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں؟

واشنگٹن: امریکی فوجی اہلکار مائیکل وائٹ کی رہائی کے ردعمل میں صدر ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی فوجی اہلکار مائیکل وائٹ کی رہائی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران حکومت کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بات چیت کی بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں پیش گوئی کردی۔

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ایران کی جانب سے یہ عمل بتاتا ہے کہ ڈیل ممکن ہے، ایرانی قید سے رہا پانے والے امریکی فوجی مائیکل وائٹ سے فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رہائی کے بعد مائیکل وائٹ زیورخ میں ہیں،جلد امریکا پہنچیں گے، میرے دورصدارت میں بیرون ملک قید 40امریکی وطن لائے گئے۔ خیال رہے کہ ایران کے اس اقدام کو عالمی تجزیہ کاروں نے بھی سراہا ہے۔

خیال رہے کہ مائیکل وائٹ کو 2 سال پہلے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنی ایرانی دوست سے ملنے ایران پہنچا تھا۔ اس پر سوشل میڈیا پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی توہین کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے بھی ایرانی سائنسدان کو رہا کیا تھا اور ممکنہ طور پر کہا جارہا ہے کہ یہ رہائی امریکی اقدام کے ردعمل میں ہی سامنے آئی ہے۔ ایرانی سائنسدان سائرس اصغری کو چار سال قبل اس وقت امریکی حکام نے گرفتار کیا جب وہ ایک تدریسی دورے پر اوہایو پہنچا تھا۔ اس پر امریکی راز چرانے کا الزام لگایا تھا۔

Comments

- Advertisement -