The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی بندش؛ اہم نوٹیفکیشن جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا ‏نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھے جائیں گے، ‏تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل اور امتحانات پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آبپارہ مارکيٹ اور اتوار بازار پر چھاپہ مارکر ایس او پیز ‏کی خلاف ورزی پر متعدد دکانيں اور ہوٹل سيل کر دیے۔

ڈپٹی کمشنر نے ماسک نہ پہننے پر 13 افراد گرفتار اور جرمانے کیے۔ ايس ايس پی آپريشنزاسلام ‏آبادمصطفیٰ تنويربھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز نے مختلف پارکس کا بھی دورہ کیا۔ عوام کو ماسک پہننےکی ‏ہدايت اور خلاف ورزی پرجرمانے کیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں