The news is by your side.

Advertisement

تعلیمی اداروں کی بندش، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نئی ہدایات

اسلام آباد: تعلیمی اداروں کی بندش کے حکومتی فیصلے پر ہائیرایجوکیشن کمیشن کی نئی ہدایات ‏جاری کر دیں۔ ‏

ایچ ای سی نےمخصوص شہروں میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کی اجازت دے دی۔ ‏

فیصل آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، اسلام آباد میں یونیورسٹیزز ‏آن لائن تعلیم کااہتمام کریں۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ان شہروں میں یونیورسٹیز فزیکل حاضری کیلئے بند رہیں گی جب کہ ‏یونیورسٹیز جاری اور پری شیڈول امتحانات ایس اوپیزکیساتھ لےسکتی ہیں۔

ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیز کو کورونا ایس اوپیز پر سختی سےعمل درآمد یقینی بنانےکی ہدایت ‏کی ہے۔

واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ‏نے نیوز کانفرنس میں پنجاب کے 7 شہروں کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیاں دینے کا ‏اعلان کر دیا ہے۔

ن کا کہنا تھا کہ پشاور، مظفر آباد کے تعلیمی ادارے بھی 15 سے 28 مارچ تک بند ہوں گے، پابندی ‏کا اطلاق اسکولز، کالجز، جامعات سمیت تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا، تاہم باقی ڈسٹرکٹس اور شہروں ‏میں 50 فی صد اسکولز میں تدریسی عمل چلتا رہے گا، جہاں جہاں حالات خراب ہوئے وہاں اسکول ‏بند کیا جا سکتا ہے۔

سندھ، بلوچستان میں 50 فی صد بچوں کو روزانہ تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت ہوگی، تاہم ‏لاہور، راولپنڈی، ملتان میں اسکولز آئندہ پیر سے 28 مارچ تک بند رہیں گے، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ‏گجرات اور سیالکوٹ کے اسکولز 2 ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔

ادھر لاہور میں اسکولوں کے ساتھ یونی ورسٹیز اور کالجز بھی 2 ہفتے کے لیے بند کر دیےگئے ہیں، ‏محکمہ اسکول ایجوکیشن کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس ‏کے مطابق پنجاب کے 7 شہروں کی یونی ورسٹیز اور کالجز 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں