پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی

اشتہار

حیرت انگیز

دہرادون (17 ستمبر 2025): بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی مچ گئی ہے، 192 ملی میٹر طوفانی بارش سے ضلع دہرادون سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون اور ریاست کے کئی دیگر حصوں میں بادل پھٹنے اور موسلا دھار بارش سے تباہی پھیل گئی ہے، سیلابی ریلوں میں عمارتیں، سڑکیں اور پل بہہ گئے، اس دوران 21 افراد ہلا ک اور 16 لاپتا اور 900 مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہرادون میں کئی اہم سڑکیں بہہ گئیں، متعدد پل ٹوٹ گئے، اور کئی دیہات مکمل طور پر کٹ کر رہ گئے ہیں، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، درجنوں مکان اور دکانیں تباہ ہو گئیں۔ حکام نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے دہرادون ضلع کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزہ لیا، اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موسلا دھار بارش کے بعد تمام دریا بپھرے ہوئے ہیں، 25 سے 30 مقامات پر سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، اپروچ سڑکیں منقطع ہیں، مکانات اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔ ریسکیو ٹیمیں حالات کو بحال کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں