وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبر پختونخوا کو اے این پی رہنما ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس نہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لینے سے منع کردیا ہے، وزیراعلیٰ کےپی علی امین نے کہا کہ ایمل ولی کے خاندان پر ماضی میں حملے ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جہدوجہد جاری رکھنے کی ہدایات کی ہے، وزیراعلیٰ کےپی
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی کی جان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، کسی کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔
انھوں نے کہا کہ میری ہدایت پر ایمل ولی کی سیکیورٹی بند نہیں کی گئی، ایمل ولی کی سیکیورٹی اب بھی ان کےساتھ موجود ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا کےپی میں اختیارات کا ناجائز استعمال ناقابل قبول ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


