بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اسٹیج پر آکر تنقید کرنا آسان ہے مگرجان کا نذرانہ دینا آسان نہیں،عبدالقدوس بزنجو

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکا کہنا ہے کہ اسٹیج پرآکرتنقیدکرناآسان ہےمگرجان کانذرانہ دیناآسان نہیں، منظورپشتین جیسے لوگ اسٹیج  پر آکرتنقید کررہے ہیں پہلے کہاں تھے، جب دہشت گردی ہورہی تھی، ہماری فورسز نے ملک کو امن کا گہوراہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک دن بدن امن کاگہوراہ بنتاجارہاہے، ہماری فورسزنےدہشت گردوں کو ناکام کردیا، فورسز نے دہشتگردوں کے عزائم کوخاک میں ملادیا ہے، شہداکے والدین کو سلام پیش کرتاہوں۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ اسٹیج پرآکرتنقیدکرناآسان ہےمگرجان کانذرانہ دیناآسان نہیں، منظورپشتین آج اسٹیج پر آکرتنقیدکررہے ہیں پہلے کہاں تھے، جب دہشت گردی ہورہی تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ منظورپشتین آج تقریریں کرکے لوگوں کوورغلاتےہو، منظورپشتین آج کہتے ہو دہشت گردی کے پیچھے وردی ہے، اس وقت کہاں تھے جب دہشت گردی کےنشانے پر  وردی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ منظورپشتین ایسی بات کرتے ہو تو دہشتگردی تمہارے دماغ میں ہے، ایسی سوچ کےساتھ آگےنہیں بڑھ سکتے، پاکستانی قوم کو تقسیم کرنا آسان بات نہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس قسم کی سیاست کوختم کرکے ملک کی ترقی کاسوچناچاہیے، ہم سندھی، بلوچی، پنجابی یاپٹھان نہیں بلکہ پاکستانی ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے منظورپشتین کو چیلنج کیا کہ ہمت ہےتو’’را‘‘اور’’این ڈی ایس‘‘کیخلاف بات کرو، ہمت ہےتودہشت کےخلاف بات کرو، ان عناصر کیخلاف بات کرو جو  پاکستان کیخلاف بات کرتے ہیں، ان جیسےلوگوں نےکبھی را اور دیگرکیخلاف بات نہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں