site
stats
بلوچستان

آرمی چیف قمر باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کی حکومت کی استعداد کارمیں اضافے کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور بلوچستان کی سیکیورٹی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلٰیٰ بلوچستان ثناء اللہ نے صوبے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کے کردارکوسراہا اور بلوچستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کےساتھ تعاون کوپاک فوج اپنا فریضہ تصورکرتی ہے اورصوبائی حکومت کی استعداد کارمیں اضافے کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔

خیال رہے گزشتہ ایک دہائی سے بلوچستان دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا ہے جس میں ہمسائیہ ملک کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے مصدقہ ثبوت ملے ہیں اور بلوچستان سے ایک حاضر بھارتی فوجی افسر کوکلبھوشن یادیو بھی گرفتار کیا گیا تھا جسے تمام کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top