کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے بعض اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز پر علاج کی بندش کا نوٹس لے لیا ہے، سرفراز بگٹی نے رپورٹ طلب کرلی۔
بلوچستان کے چیف منسٹر میر سرفراز بگٹی نے ہیلتھ کارڈ پر علاج کی بندش کا معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت اور ہیلتھ کارڈ پروگرام کے حکام سے فوری رپورٹ طلب کی ہے، وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیرصحت کو معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکم دیا کہ ہیلتھ کارڈ پر کسی مریض کا علاج رکنا نہیں چاہیے، سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے تمام اسپتالوں کے واجبات فوری ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کے ہیلتھ کارڈ مد میں 5 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری نہیں ہوسکی ہے، کراچی کے نجی اسپتالوں میں بلوچستان کے مریضوں کا علاج بندکردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے نجی اسپتالوں نے علاج بند کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت دیدی، بلوچستان ہیلتھ کارڈ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا 6 ارب روپے کا مقروض ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ خزانہ بلوچستان نے اب تک صرف ایک ارب روپے جاری کئے، 6 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال بقایات 5 ارب روپے کی رقم ادا نہیں کی گئی
حکام کا کہنا ہے کہ جلد اسٹیٹ لائف انشورنس کو فنڈز جاری کردیے جائیں گے، بلوچستان کے نجی اسپتالوں نے علاج بند نہیں کیا۔
وزیراعظم کا صحافیوں کیلیے اسپیشل فنڈ کا اعلان، ہیلتھ کارڈ کا بھی اجرا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


