دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے، ثنا اللہ زہری -
The news is by your side.

Advertisement

دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے، ثنا اللہ زہری

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ سانحہ سول ہسپتال اور سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کو پکڑا لیا گیا ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔

کوئٹہ میں آفیسرز کلب میں کراٹے ایسوسی ایشن کے ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنک کردیا گیا ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔

ثنا اللہ زہری نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں دہشتگردوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہماری حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائیاں شروع کررکھی ہیں ، سابق دور میں دہشتگرد حکومتوں کا پیچھا کرتے تھے آج صورتحال بدل گئی ہے آج دہشتگرد بھاگ رہے ہیں اور ہم ان کا پیچھا کررہے ہیں۔


مزید پڑھیں : دہشت گردوں کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، ثناء اللہ زہری


انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف سخت ایکشن لی ہے، سانحہ پی ٹی سی پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے دہشتگردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑے گے اُن کے بلوں سے نکال کر مارے گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں میرے اپنے شہید ہوئے مجھے زیادہ کون جان سکتا ہے اپنوں کے بچھڑنے کا دکھ کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے ، پرامن اور تعلیم یافتہ بلوچستان میرا خواب ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے انکشاف کیا تھا کہ دہشت گرد انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں، دہشت گرد مجھے قتل کرکے دوبارہ منظم ہونا چاہتے ہیں لیکن ہم کسی قسم کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں