جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

ہم نےسرمایہ کاری کےذریعےبلوچستان کوترقی کامرکزبنادیاہے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہناہےکہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کو نظرانداز کیا،ہم نےسرمایہ کاری کے ذریعے بلوچستان کوترقی کامرکزبنادیاہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی ملاقات ہوئی،جس میں ترقیاتی منصوبوں، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدسےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی پرتوجہ دےرہی ہے،جبکہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کو نظرانداز کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بلوچستان میں شاہراہوں اورتوانائی کےشعبوں میں سرمایہ کاری ہورہی ہے،ہم نےبلوچستان کوترقی کامرکزبنادیاہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت پر وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ اداکیا۔

مزید پڑھیں:گرین ڈے: وزیراعظم نے ساڑھے تین کروڑ پودے لگانے کی مہم کا آغازکردیا

یاد رہےکہ گزشتہ روزملک بھر میں ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے اور آلودگی کے خاتمے کے لیے قومی سرسبز دن منایاگیا۔اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پودا لگا کر ’سر سبز پاکستان‘ مہم کا آغاز کیاتھا۔

مزید پڑھیں:سنہ 2025 تک پاکستان کو20 بڑی معیشتوں میں شامل کریں گے:وزیر اعظم

واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نےسنہ 2025 تک پاکستان کو دنیا کی 20ویں بڑی معیشت بنانے کے عزم کا اظہار کیاتھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں