لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کی قرارداد کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان کی انتھک کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کی قرارداد کی منظوری پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کی انتھک کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
عثمان بزدار نے کہا عمران خان نے اسلاموفوبیا کو عالمی فورم پر اجاگر کیا، وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں، یہ اقدام وزیراعظم سمیت پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےاسلاموفوبیا کےخلاف اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائی، انھوں نے عالمی سطح پراپنی مدبرانہ لیڈرشپ کوتسلیم کرایا۔
یاد رہے گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی تھی ، قرارداد جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے او آئی سی کے ستاون ممالک کی جانب سے پیش کی۔
روس اورچین سمیت آٹھ دیگر رکن ممالک نے بھی قرارداد کی حمایت کی، منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد تقسیم نہیں بلکہ متحد ہونا ہے۔