پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

وزیراعلی سندھ کے کراچی کی ترقی کے لیے اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کراچی کی تعمیر اور ترقی کے حوالے سے کیے گئے اہم فیصلے کے تحت کراچی کے لیے 80 ملین ڈالر کی رقم رکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے اہم اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کو کراچی کے حوالے سے ایک اہم بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی کا بہترین رہائشی سہولیات کی دستیابی کے لیے 140 واں نمبر ہے جو کہ نہایت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے راست اور فوری اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 80 ملین ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے جو شہر کراچی کی تعمیر اور ترقی میں استعمال ہو گی۔

اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق رہائشی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے طے کیے گئے منصوبے کے تحت پاکستان چوک کہ 6 گلیوں کو ابتدائی طور پر تاریخی ورثے کے طور پر بحال کیا جائے گا۔

بعد ازاں ایمپریس مارکیٹ،کورنگی اور ملیر کو بھی مکمل تاریخی طور پر بحال کیا جائے گا،اِن علاقوں کے لیے تیار کیے گئے ماسٹر پلان کو حقیقت کا روپ دیا جائے گا اور اصل حالت میں بحال کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں