تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیراعلیٰ کا انتخاب، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے بڑوں کی مشاورتی بیٹھک

وزیراعلیٰ پنجاب کے کل  ہونے والے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے بڑوں کی مشاورتی بیٹھک ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کل وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کل کے الیکشن کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ اس مشاورتی بیٹھک میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے ارکان کی حاضری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ کل کے الیکشن میں پرویز الہٰی وزیراعلیٰ منتخب ہو جائیں گے۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والوں کو کل ناکامی ہوگی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی ساتھی بکاؤ مال نہیں ہے، ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے، کل انشااللہ پرویزالٰہی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا انتخاب، پی ٹی آئی کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آگیا

ذرائع کے مطابق اس بیٹھک میں پرویز الہٰی اور اسد عمر کے علاوہ شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب، راجا بشارت، میاں محمود الرشید، اسلم اقبال، سبطین خان، وسیم بادوزئی اور زین قریشی نے شرکت کی۔

Comments

- Advertisement -