تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

وفاقی حکومت نے جان بوجھ کر ہمارا بجٹ کم کردیا، وزیراعلی گلگت بلتستان

اسلام آباد: وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا ہے کہ اس سال بجٹ میں جی بی کیلئے کم از کم 50 ارب روپے رکھے جانے تھے لیکن ترقیاتی بجٹ میں 50فیصد کٹوتی کردی گئی ہے، وفاقی حکومت نے جان بوجھ کر مزید بجٹ کم کردیا ہے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ گلگت بلتستان کو پہلے ہی بجٹ سے کم پیسے ملتے ہیں، اب وفاقی حکومت نے جان بوجھ کر مزید بجٹ کم کردیا ہے، اس سال بجٹ میں جی بی کیلئے کم از کم 50ارب روپے رکھے جانے تھے لیکن ترقیاتی بجٹ میں 50فیصد کٹوتی کردی گئی ہے، اس کٹوتی کے بعدگلگت بلتستان نے کیا ترقی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو واپڈا سے ایک یونٹ بجلی نہیں ملتی، جس پانی سے بجلی بنائی جاتی ہے اس کی اکثریت گلگت بلتستان سے آتی ہے، پہلے سال میں عمران خان نے ہمیں 200 میگاواٹ بجلی دی تھی، جی بی کوترقیاتی منصوبوں کاحق اسی طرح ہےجتنا باقی علاقوں کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے لئےآئینی حقوق کے دروازے کھولے تھے، گلگت بلتستان کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ دیا، ڈولپمنٹ کےدروازےکھولے لیکن سازش کرکے پی ٹی آئی حکومت گرادی گئی، گلگت بلتستان اورکشمیر کے عوام سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ  ترقیاتی منصوبے گلگت بلتستان کا حق ہے، گلگت بلتستان کے متعدد ترقیاتی منصوبے ختم کر دیئے گئے ہیں، ہمارے کئی منصوبے چل رہے ہیں، پیسے کیسے ادا کریں؟، ہمارے پاس اب کسی آفات سے نمٹنے کے لئے بھی پیسے نہیں، امپورٹڈ حکومت مشن کے تحت یہ سب کر رہی ہے۔

مراد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کی لہر ہے، بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں ابھی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا، 45 دن میں ان لوگوں نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا رقبہ کےپی جتنا ہے جسےچلانےکیلئے 6 ارب کم دیا گیا ہے، بجٹ میں کمی سے ترقی کے سفر رک جائے گا، انہوں نے کہا کہ جی بی کو چلانے کیلئے مقصودچپڑاسی سے بھی کم پیسے دیئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت کا گلگت بلتستان کےعوام کیلئے پہلا تحفہ

مراد سعید نے کہا کہ ہم قبائلی اضلاع، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے، امریکی سازش کے نتیجے میں وجود میں آنے والی حکومت ایک ایجنڈے کے تحت آئی ہے، یہ وہ غلطیاں کررہے ہیں جو پاکستان کو تقسیم کی طرف لے جارہی ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے کام نہیں کیا، موجودہ حکومت کے اقدامات سے گلگت بلتستان کے عوام خوش نہیں، شہبازحکومت کے اقدامات سے اگر کوئی خوش ہوا ہوگا تو وہ مودی ہے، ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم ہرحد تک جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -