لاہور: ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات ہیں بچوں کیخلاف مقدمہ درج نہ کیا جائے، ان کےخلاف پہلے بھی مقدمات نہیں ہوتے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ کم عمربچوں کی ڈرائیونگ کے باعث حادثات میں اموات ہوئیں، کم عمر بچوں کیخلاف پہلے بھی مقدمات درج نہیں ہوتےتھے، اب بھی نہیں ہونگے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ پنجاب حکومت نےٹریفک قانون میں ترمیم کی ہے، جرمانوں اورچالان کےباوجودقوانین پرعملدرآمد نہیں کیاجارہاتھا۔
انھوں نے کہا کہ کمرشل وہیکلزکیخلاف کارروائی مزیدسخت کی ہے، سرکاری گاڑیاں اورسرکاری ملازمین کواستثنیٰ نہیں ہے، پولیس کی سرکاری گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائیاں کی ہیں۔
پنجاب کے ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا چالان کی مد میں حاصل ہونے والے رقم سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں سال 5 ارب سے زائد کے چالان کیے ہیں۔


