جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، دارلحکومت میں مقدمے کا اندراج عمل میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا، این سی سی آئی اے میں شہری کی شکایت پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا، سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کیخلاف نفرت، گمراہ کن معلومات پھیلنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سہیل آفریدی

سہیل آفریدی پر جھوٹے اور بےبنیاد بیانات پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا الزام ہے، ایف آئی آر کے مطابق ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر ریاستی اداروں کیخلاف جھوٹ پر مبنی میڈیا ٹاک کی۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کے متن میں مزید لکھا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل پیچ سے بھی ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو کو پھیلایا گیا۔

سہیل آفریدی کی ویڈیو 9 مئی کی نہیں، وہ اُس دن پشاور میں تھے: صوبائی وزیر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں