پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

’اس بار جائیں گے تو حکومت کا تختہ الٹ کر ہی واپس آئیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اس بار جائیں گے تو حکومت کا تختہ الٹ کر ہی واپس آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اٹک جیل سے رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کا استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جعلی پرچے کرکے لوگوں کو تنگ کررہی ہے، پرامن احتجاج کے لیے جانے والے بہت سے کارکن گرفتار کیے گئے، ہمارے نوے فیصد سرکاری لوگ عدالتوں کے ذریعے رہا ہوچکے ہیں کچھ لوگ رہ گئے ہیں جو جلد رہا ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس دفعہ ہم فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں گے، اب انقلاب کا وقت بہت جلد آئے گا، اس بارکفن باندھ کر نکلیں گے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کی خودمختاری ضروری ہے، ہم نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، پاکستان میں آئین کی پاسداری اور قانون کی عمل داری چاہتے ہیں، ہماری  یہ جنگ جاری ہے اور جاری رہے گی، یہ جنگ ہم جیتیں گے، کیونکہ یہ ہماری ذاتی جنگ نہیں یہ عوام کی جنگ ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فضل الرحمان کو چاہیے کہ وہ اپنے قول و فعل میں تضاد نہ کریں، دوبارہ الیکشن ہوں تو جے یو آئی ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ  طلبا  ہمارے ملک کا حصہ ہیں، ہم طلبا یونین بحال کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں