وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لیے کوشش نہ کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اندرونی تقسیم کی وجہ سے ملاقاتیں روکی جارہی ہیں، بیانیہ ساز لوگ جماعت کو کمزور کررہے ہیں، بار بار ملاقات کی درخواستیں دی تھیں مگر روکا گیا۔
یہ پڑھیں: چاہوں تو جیل توڑ کر اندر گھس جاؤں، لیکن اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، علی امین گنڈا پور کا روکے جانے پر ردعمل
علی امین نے کہا کہ جھوٹے الزامات، سیاسی پروپیگنڈا ہمارے نقصان کا سبب ہے، سینیٹ انتخابات میں نامزدگیاں اور تنازع جیسے پروپیگنڈا پارٹی میں برقرار ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 27 تاریخ کو کے پی میں بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں عوامی پیغام پہنچانا ضروری ہے، بعض افراد ایجنڈا چلا رہے ہیں ان کو خبردار کررہا ہوں کہ آپ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


