پشاور : وزیر اعلٰی کے پی علی امین گنڈاپور نے بجلی اورگیس کے آدھے بل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وفاق کے ذمے صوبے کے بقایاجات ہیں، کٹوتی کرے۔
تفصیلات کے مطابق وفاق کے ذمے صوبے کے بقایا جات پروزیر اعلٰی کے پی علی امین گنڈاپور نے بیان میں کہا ہم بجلی اور گیس کے بل آدھے دیں گے، وفاق کٹوتی کرے، ویسے بھی ہمارے پیسے دینے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اپنے صوبے اور عوام کا حق مانگ رہے ہیں جو ہر صورت لیں گے، عاجزی کیساتھ اچھے ماحول میں آگے بڑھنے کو تیار ہوں، اس کےباوجود ہماراراستہ روکا گیا تو یہ ان کی بھول ہوگی۔
گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ ورکنگ ریلیشن شپ کے لیےوفاق کے ساتھ چلیں گے لیکن سیاسی اور نظریاتی اختلاف رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حق چاہیے،خیرات نہیں، صوبے اور عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔