وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا علاج ذاتی ڈاکٹرز کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں ہونا آئینی حق ہے۔
کے پی ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کے باوجود عمران خان کے علاج میں رکاوٹیں سنگین سوالات پیدا کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی ڈاکٹرز اور فیملی کو نہ ملانے سے شکوک و شبہات مزید بڑھ رہے ہیں۔
یہ پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی تصدیق کرردی
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی صحت کا معاملہ سیاست سے بالاتر ہے، رپورٹس درست ہیں تو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی کو ملنے سے کیوں روکا جارہا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن اپنی مدد آپ کے تحت کئی دنوں سے پرامن احتجاج کررہے ہیں، آفیشل کال آئی تو عوام کو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن دھرنا جاری ہے، کال دینے کا اختیار صرف عمران خان کی نامزدہ کردہ قیادت کے پاس ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


