The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کریں، پرویز خٹک کا مطالبہ

نوشہرہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے وزیراعظم سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہوتی نظر نہیں آرہی، وفاق میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وفاق نے صوبے کے واجبات 10 دسمبر تک ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک وہ ادا نہیں کیے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاق میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، ہم کسی غیر جمہوری اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے 10 نومبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔

پڑھیں: عمران خان نے ایک بار پھر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی تباہی کے خدشات بڑھ رہے ہیں اور گورننس مکمل طور پر مفلوج ہوگئی، جمہوریت کو بچانے اور اس کو مستحکم کرنے کے لیے قبل ازوقت انتخابات وقت کی عین ضرورت ہیں۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے بھی قبل ازوقت انتخابات کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ قومی اتفاق رائے سے صوبائی اسمبلیاں توڑ دی جائیں تو خیبرپختونخواہ حکومت قبل ازوقت اسمبلی تحلیل کردے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں