The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیرکوآزادکرائیں گے،وزیراعلیٰ محمودخان

صوابی : خیبر پختنوخواہ کے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ ، عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیرکوآزادکرائیں گے ، عوام وزیراعظم اور فوج کیساتھ کھڑے ہیں ، ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ انتھک محنت اورقوم کے تعاون سے مسائل پر قابو پائیں گے، پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ، ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے۔

ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے

محمودخان نے کہا کہ جیل میں اپوزیشن رہنماؤں پرمقدمات پی ٹی آئی نے نہیں بنائے، وزیراعظم کی صرف ایک پالیسی کرپشن فری پاکستان ہے، وقتی مہنگائی ہے،ملک ترقی اورمعیشت ٹھیک ہوجائےگی۔

انھوں نے مزید کہاتھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم اور فوج کیساتھ کھڑے ہیں، آزاد کشمیر بھی ہمارے برزگوں نے آزاد کرایا تھا مقبوضہ کشمیر ہم آزاد کرائیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں