جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سندھ کے عوام کے لیے خصوصی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے کر سندھ آرہا ہوں، اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں سندھ کے عوام بھرپور ساتھ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سندھ کے عوام کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونے کونے تک پہنچائیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں سندھ کے عوام بھرپور ساتھ دیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اتوار کو شام ساڑھے چار بجے مزار قائد پر جلسہ ہوگا اور عوام آج سے ہی اس کی تیاری کریں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا جائے گا.

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ آج انصاف ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقات کے بعد کراچی پریس کلب کا دورہ کریں گے، جبکہ کل حیدرآباد بار اور حیدرآباد پریس کلب میں بھی خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں : سندھ حکومت پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنےکی اجازت دے دی

یاد رہے سندھ حکومت پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنےکی اجازت دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کریں گے وہ سیاسی سرگرمیاں کریں جلسہ بھی کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا لیکن قانون کی خلاف ورزی ہوں تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے بات چیت ہورہی ہے ، جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

وزیر بلدیات نے مزید کہا کورنگی اور ساؤتھ میں بھی انھوں نے جلسے کی درخواست دی تھی تاہم کراچی میں جلسہ کیلئے پی ٹی آئی قانون کے مطابق بلکل اجازت دی جاسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں