جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہوریوں کے نام سوشل میڈیا پر اہم پیغام جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں بسنت کی مناسبت سے لاہوریوں کے نام سوشل میڈیا پر اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

بسنت کے موقع پر مریم نواز شریف نے لاہور میں پتنگ اڑانے والے شہریوں کے نام جاری پیغام میں کہا کہ آپ کی حفاظت اور خیریت میرے لیے بہت اہم ہے، کیا آپ کی چھت پر مستقل دیوار یا جنگلا موجود نہیں ہے۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ براہ کرم 3 تہوں والی نائلون کی رسیوں سے چھت کو عارضی طور پر محفوظ بنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشن کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب بھر کے شہری آئیں لبرٹی چوک میں ہمارے ساتھ بسنت منائیں

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے حوالے سے گانا ’’گڈی لہور دی اڈی‘‘ بھی شیئرکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پاکستان کی سب سے بڑی پتنگ نصب کردی گئی

بسنت کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے علامہ اقبال ایئرپورٹ کی قریبی آبادیوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کی سفارش پر ڈی سی نے مخصوص علاقوں میں دفعہ 144نافذ کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پتنگ بازی پر پابندی کا مقصد جہازوں کی ٹیک آف اور لینڈنگ محفوظ بنانا ہے، جہاں دفعہ 144 نافذ ہوگی وہاں پتنگ بازی پر کارروائی کی جائے گی۔

بسنت، لاہور میں صرف دو دنوں میں 32 کروڑ روپے سے زائد کے پتنگ فروخت

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں