لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مانچسٹر میں زیر علاج آرمی پبلک اسکول کے طالبعلم کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے.
یاد رہے کہ احمد نواز اے پی ایس پشاور میں دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے تھے، انکا کہنا ہے کہ انہیں فزیو تھراپی اور ری ہبیلیٹیشن کی ضرورت ہے.
احمد نواز نے بتایا کہ انہیں کہا گیا ہے کہ انکا علاج مکمل ہو چکا ہے اور اب انہیں وطن واپس جانا ہو گا، احمد نواز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جس حکومت ان کے دیگر ساتھیوں کا مزید علاج کرا رہی ہے ان کا بھی بیرون ملک مکمل علاج کرایا جائے.
احمد نواز کے والد کا کہنا ہے کہ کے پی کے حکومت نے انہیں بیرون ملک رہنے کے اخراجات دئیے تھے، جن میں سے ابھی ڈیڑھ ماہ کا خرچہ انکے پاس ہے .
اے آر وائی نیوز پر احمد نواز کی خبر چلنے پر وزیرِاعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ا نکی حکومت احمد نواز کے تمام اخراجات برداشت کرے گی.