تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں نقد رقم تقسیم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں نقد رقم تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ اور نارووال میں احساس کفالت پروگرام سینٹرز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مستحق خواتین میں رقوم تقسیم کیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹرز پر مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو کیش ٹرانسفر کیاجائے گا، کیش ٹرانسفر کا نظام انصاف امداد پروگرام کی طرز پر ہوگا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کمزور طبقے کو حقیقی ریلیف دے رہے ہیں،مالی امداد احسان نہیں، آپ کا حق ہے۔

لاک ڈاؤن میں توسیع پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائےگا،عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کہ ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے، ہیلتھ پروفیشنلز کو یہ اضافی تنخواہ یکم اپریل سے ملےگی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا،کسی کو حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں جائے گی۔

Comments