منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کرونا روک تھام، وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوام سے تعاون کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سب کو احتیاطی تدابیر پر سختی سےعمل کرنا ہوگا،عوام کی زندگیوں کےتحفظ کے لئے ہرضروری اقدام اٹھائیں گے، قواعد و ضوابط (ایس اوپیز) پر عمل درآمدنہ کرنے والوں کے خلاف اب قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر نکلنا ہے تو ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، دکان دار حضرات ماسک اورکرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں،کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’حکومت عوام کو کرونا کے ساتھ معاشی مشکلات سے بھی بچانا چاہتی ہے، حکومت کی مؤثر حکمت عملی پر تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سےلاعلم ہیں،ڈرائنگ روم میں بیٹھ کربیان بازی کرنے والےعوام کو بھول چکےہیں، عوام کی زندگیوں پر سیاست کرنے والے عناصر اپنی دنیا اور آخرت دونوں خراب کررہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے وقت ضائع کیے بغیر سب کی مشاورت سے اجتماعی فیصلے کیے تاکہ کرونا کی وبا پر قابو پایا جائے  اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کررونا سے نمٹنےکے لیے حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں