تازہ ترین

اہم خبر ، ‘بجٹ سے قبل ہی سرکاری ملازمین کو 25 فیصد اسپیشل الاؤنس ملے گا’

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کےلئےاسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی، ملازمین کویکم جون سے  25فیصد خصوصی الاؤنس ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سرکاری ملازمین کےلئےاسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی گئی ، گریڈایک سے19 تک 25 فیصداسپیشل الاؤنس کی منظوری دی۔

یہ الاؤنس پہلے سےاضافی تنخواہ لینےوالےملازم کونہیں ملے گا ، فیصلے سے7لاکھ 21ہزار سےزائد سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔

اجلاس کے بعد معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپنجاب کابینہ کا اجلاس 4گھنٹےسےزائد جاری رہا،  کابینہ اجلاس میں 21نکاتی ایجنڈا زیرغورآیا، گریڈ ایک سے 19تک کےملازمین کے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو2021سے 25فیصد خصوصی الاؤنس دیاجارہاہے ، پنجاب کابینہ نے آج تاریخی قدم اٹھایا ہے، 60 لاکھ 21ہزار ملازمین کو یکم جون سے خصوصی الاؤنس ملے گا۔

انھوں نے مزید کہا پنجاب حکومت نےاس سلسلےمیں سالانہ4ارب روپےمختص کیےہیں اور احتجاجی سرکاری ملازمین کے دکھوں کاوزیراعلیٰ پنجاب نےامداواکیاہے۔

Comments