اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات پر عثمان بزدار کی وزیراعظم کو بریفنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین گروپ کے اراکین سے ملاقات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے تحریک انصاف کے کور کمیٹی اجلاس میں عثمان بزدار نے ایک روز قبل جہانگیر ترین کے اراکین اسمبلی سے ہونے والی ملاقات پر شرکا کو بریفنگ دی۔

انہوں نے ملاقات کا احوال اور اراکین کی جانب سے اٹھائے جانے والے تحفظات سے وزیراعظم سمیت تمام شرکا کو آگاہ کیا۔

- Advertisement -

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کسی رکن اسمبلی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائے گی، ہم اپنے ارکان اسمبلی کے تمام جائز  تحفظات دور کریں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت کسی پریشر گروپ سے بلیک میل نہیں ہوگی، عمران خان کا دو ٹوک پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’ایف آئی اے اور دیگر ادارے آزادی کے ساتھ مختلف کیسز کی تحقیقات کررہے ہیں،  صوبائی حکومت کسی تحقیقاتی ادارے پر اثرانداز ہوتی اور نہ ہی کام میں خلل ڈالتی ہے‘۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کیا تھا، جس پر عثمان بزدار لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت بھی کی۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہونے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے عثمان بزدار سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں