بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

‘مسجد آیا صوفیہ کے فرش کو 86 سال بعد سجدوں سے آباد کرنا بڑی سعادت ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسجدآیاصوفیہ میں 86 سال بعد نماز جمعہ کی ادائیگی پرصدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا مسجد کے فرش کو 86 سال بعد سجدوں سے آباد کرنا بڑی سعادت ہے۔

تفصیلات کے مطابق استنبول کی تاریخی مسجدآیاصوفیہ میں86سال بعد نماز جمعہ کی ادائیگی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترک صدر رجب طیب اردوان، ترک عوام اورامت مسلمہ کو مبارکباد دی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مسجد آیا صوفیہ کے فرش کو 86 سال بعد سجدوں سے آباد کرنا بڑی سعادت ہے، ایمان کی پاکیزگی سے سرشار مسلمانوں نے مسجد کے فرش کوگل وگلزار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ اکبرکی صداؤں کی گونج سن کردل منورہوگیاہے، تاریخ سازمسجد میں سجدہ ریز ی کے روح پرور مناظر کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

انھوں نے کہا مسجدآیا صوفیہ میں آج نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، نمازجمعہ کےایمان افروزمناظردیکھ کربےپناہ مسرت ہوئی۔

یاد رہے استنبول کی مسجدآیاصوفیہ میں چھیاسی برس بعد ہزاروں افراد نے نمازجمعہ ادا کی ، نماز کی ادائیگی کیلئے ترکی کے چپے چپے سے لوگ پہنچے، شہر کی سڑکوں پر عید کا سماں رہا۔

ترک صدرطیب اردوان سمیت اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں،خطبہ دیتے امام نے فتح قسطنطنیہ کی علامتی تلوارتھام رکھی تھی، آیا صوفیہ میں آج سے باقاعدہ پنج وقتہ نمازادا کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں