پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

کورونا ٹیسٹ کی یومیہ استعداد 10ہزار تک بڑھانے کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوروناٹیسٹ کی یومیہ استعداد10ہزارتک بڑھانے کا بڑا اعلان کردیا اور کہا 8 نئی لیبزبنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، پنجاب میں 2945مریضوں میں سے508صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں عثمان بزدار نے کوروناٹیسٹ کی یومیہ استعداد10ہزارتک بڑھانےکااعلان کرتے ہوئے کہا پنجاب جلد10ہزارکوروناٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کر لے گا، 8 نئی لیبزبنانے کا کام آخری مراحل میں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ،پنجاب میں 4500بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کر دیئے، فیلڈ اسپتال لاہور،پنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھاودیگر شہروں میں ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ فیلڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد10 ہزار تک بڑھاسکتےہیں ، کورونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، پنجاب میں ایس او پیزکے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری کھول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف انڈسٹریز کو کھولنے کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا، مقامی سطح پر لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا اختیار کمشنر کوہوگا، لاک ڈاؤن میں نرمی کاعوام ناجائزہ فائدہ نہ اٹھائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے مہم بھی شروع کی جا رہی ہے ، گندم خریداری کاہدف پورا کریں گے ، پنجاب میں 2945مریضوں میں سے508صحتیاب ہوچکے ہیں اور صحتیاب افرادکاپلازمہ لیکرتشویشناک مریضوں کاعلاج کیاجارہاہے۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ عثمان بزدار کی کارکردگی اورویژن سب سے بہتر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں