The news is by your side.

Advertisement

پاک فوج نے متعدد بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاک فوج نے متعدد بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر کے دشمن کے دانت کھٹّے کردیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہری آبادی کونشانہ بنانابھارت کی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے، بھارتی فوج آبادی کو نشانہ بناکر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے متعدد بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کرکے دشمن کےدانٹ کھٹےکئے، بھارت جان لے پوری پاکستانی قوم بہادرمسلح افواج کےساتھ ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کو منہ توڑجواب، وزیراعظم کا پاک فوج کی جرات کو سلام

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان و شہریوں کے بلند درجات اور  زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

عمران خان نے بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور انہیں مؤثر انداز ےسے بھرپور جواب دینے پر  پاک فوج کی جرأت و بہادری کو سلام بھی پیش کیا۔

یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہری آبادی پر گزشتہ شب بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوجی جوان سمیت پانچ شہری شہید ہوئے، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کے کئی بنکرز تباہ کیے اور 9 بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگایا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں