بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

شادی کرنے والے جوڑوں کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کے زریعے 2 لاکھ روپے کی سلامی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ، جس میں ہر جوڑے کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے دو لاکھ روپے کی سلامی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تیسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

لاہور میں منعقدہ تقریب میں 130 مستحق بیٹیوں کی اجتماعی شادی انجام پائی، جس میں دولہا دلہنوں کے اہلخانہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے دو لاکھ روپے کی سلامی دی گئی۔

تقریب میں وزیرِ سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام مستحق گھرانوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے، حکومتِ پنجاب فلاحی ریاست کے وژن کے مطابق عوامی فلاح کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

مزید پڑھیں : پنجاب دھی رانی پروگرام : شادیوں کے لیے درخواستیں کب اور کہاں جمع کرائیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اجتماعی شادیوں جیسےپروگرامزلاکرفلاحی ریاست کی طرف گامزن ہے ، اس سے مستحق خاندانوں کے بوجھ میں کمی ہوگی۔

سہیل شوکت بٹ کا مزید بتانا تھا کہ دھی رانی پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں 3 ہزار سے زائد بیٹیوں کی شادیاں کرائی جا چکی ہیں، جبکہ رواں سال کے دوران 5 ہزار سے زیادہ مستحق بیٹیوں کی شادیاں کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکومتی نمائندوں نے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ خواتین کی عزت و خودداری کے تحفظ اور سماجی بہبود کے فروغ کا عملی اظہار بھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں