اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

مرحوم خاتون رپورٹر صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے مرحوم خاتون رپورٹرصدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی مرحوم خاتون رپورٹرصدف نعیم کے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔

پرویزالہیٰ نے مرحومہ کے چچا، بیٹی اور بیٹے سےملاقات کی اور واقعے پر لواحقین سے افسوسناک، دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے مرحومہ صدف نعیم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی والدہ کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن آپ کی دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپےکی مالی امدادکاچیک دیتے ہوئے مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔

پرویزالہیٰ نے مرحومہ کے شوہر کو بھی سرکاری محکمے میں فوٹوگرافر کی ملازمت دینے کا اعلان کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں