تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

وزیراعلیٰ پنجاب کا شیریں مزاری کی رہائی کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا، اگر تفتیش میں گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شریں مزاری کو گرفتار کرنے والے عملے کیخلاف تحقیقات ہوگی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پر یقین رکھتی ہے، راولپنڈی پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ شیریں مزاری کو رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن پنجاب کا شیریں مزاری پر مضحکہ خیز کیس سامنے آگیا

 خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گھر کے باہر سےگرفتار کرلیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف ملک گیراحتجاج کی کال دی تھی۔

Comments