The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا پتنگ بازی کیخلاف سخت قوانین بنانے کا عندیہ

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پتنگ سے ایک اور نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازی کیخلاف سخت قوانین بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پتنگ کی تیز دھار ڈور گلے پر پھرنے سے جاں بحق نوجوان کے گھرپہنچ کر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ پتنگ بازی کے خلاف سخت سے سخت قوانین کی بنانے ضرورت ہے، ان قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے اور پتنگ بازی میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پنجاب کےعوام کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، مہنگائی کے خلاف جہاد کریں گے اور انشااللہ بہت جلد عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے میں کامیاب ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پنجاب میں پیسوں کےعوض بھرتیاں کی گئیں۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پتنگ میں دھاتی ڈور کا استعمال بڑھ جانے کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

پابندی کے باوجود قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث بڑے جانی نقصانات کے باوجود پتنگ بازی جاری رہتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں