جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ری نیو کروانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ری نیو کروانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے منصوبے کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔

موبائل پولیس اسٹیشن میں شہریوں کے لیے ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس جدید یونٹ میں لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل اور ویمن لائسنسنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں : ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گرفتاری ، بڑا حکم آگیا

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے حوالے کیں اور اسٹاف کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ نے منصوبے کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی اور کہا کہ یہ اقدام عوام کو ان کی دہلیز پر پولیس اور لائسنسنگ خدمات فراہم کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ موبائل پولیس اسٹیشنز گرلز ایجوکیشن سینٹرز، ورکنگ ویمن اور دور دراز علاقوں میں بھی خدمات فراہم کریں گے، جس سے عوام کو سہولت اور وقت کی بچت ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں