تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ترقیاتی منصوبے: وزیر اعلیٰ پنجاب کی کراچی کے صحافیوں‌ کو پنجاب کے دورے کی دعوت

کراچی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی کے صحافیوں کو پنجاب کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ کام ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

سردارعثمان بزدار  نے سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ’سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم مدبر اور وضع دار سیاست دان تھے، وہ سیاست میں ایک الگ مقام رکھتے ہیں، مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ سردار عطا ء اللہ مینگل کے انتقال پر اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

بعد ازاں وہ تعزیت کے لیے یار محمد بزدار کے گھر پہنچے، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ’میں فاتحہ خوانی اور تعزیت کے لیے یہاں آیا، ایسے مواقعوں پر سیاست کرنا ہماری ریات نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت تمام صوبوں سے اچھے تعلقات ہیں، پنجاب میں ماضی کے مقابلے میں صورت حال کافی بہتر ہے، امن و امان اور ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھ گئی اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ منصوبے مکمل ہوئے۔

عثمان بزدار نے پنجاب کے منصوبوں اور صورت حال کو دیکھنے کے لیے کراچی کے صحافیوں کو پنجاب کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Comments

- Advertisement -