بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب عوامی رہنما ہیں،عوام کی مشکلات سمجھتے ہیں، فیاض چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عوامی رہنما ہیں،عوام کی مشکلات سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا سپراسٹرکچرٹیکس کا خاتمہ احسن اقدام ہے، سپراسٹرکچرٹیکس کے خاتمے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار عوامی رہنما ہیں،عوام کی مشکلات سمجھتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ زراعت، صنعت کے شعبوں سے کروڑوں لوگوں کا روزگار جڑا ہے، گزشتہ سال گنے کے کاشت کاروں کو99 فیصد ادائیگیاں کی گئیں۔

گنے کے کاشتکاروں کا کسی صورت استحصال نہیں ہونے دیں گے، عثمان بزدار

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گنے کے کاشتکاروں کا کسی صورت استحصال نہیں ہونے دیں گے، گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورامعاوضہ دلایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 10 جنوری تک بند شوگر ملیں ہر صورت چلائی جائیں۔ انہوں نے گنے کی صورت حال کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی کی ہدایت کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں