وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور میں چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا تو تین دن نیند نہیں آئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہورہے ترقیاتی کام آزاد کشمیر میں بھی کروانا چاہتے ہیں، مخالفین کہتے ہیں صرف لاہور پر توجہ ہے حقیقت یہ ہے کہ پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھادیے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کا ہر شخص میری حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خون خرابے اور تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آزاد کشمیر والے اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جو کام نہیں کرواتی۔
یہ پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے دو عالمی اعزازات جیت لیے
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ہے، جولائی کے آخر تک مزید 9 اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ 15 اگست تک 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب میں آچکی ہیں، پانچ سال میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ ہے۔


