تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی‘

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی اس موقع پر سیاسی صورتحال، اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اپوزیشن کے غیرآئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، اپوزیشن والوں کے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی، 27 کلو میٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے زمین سرک رہی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے۔

عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی سطبین خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لیڈر ہیں اور رہیں گے ہم عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں متحدہ علما بورڈ پنجاب ترمیمی بل پیش کیا جائے گا اور یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیرت اسٹڈیز بل پر قانون سازی کی جائے گی۔

اسمبلی اور وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے، مونس الٰہی

دوسری جانب مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ ان کی امانت ہے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -