پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سعید اجمل کی کرکٹ اکیڈمی بند کرنے کا نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا، ڈی سی او نورالامین مینگل سعید اجمل سے ملاقات کرکے کرکٹ اکیڈمی کی بحالی کی یقین دہانی کرادی.

فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی نے سعید اجمل کو اکیڈمی بند کرنے کا نوٹس دیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیکر فوری کارروائی کی ہدایت کردی، ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل نے سعید اجمل کو کرکٹ اکیڈمی کی بحالی کی یقین دہانی کرادی۔

نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ جلد ہی سعید اجمل اور یونیورسٹی انتظامیہ ایم اویو پر دستخط کرینگے۔

سعید اجمل نے نورالامین مینگل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او نے معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سعید اجمل ڈی سی او کی آمد سے پہلے کرکٹ اکیڈمی کےنوجوان کرکٹرز نے زرعی یونیورسٹی کیخلاف احتجاج کیا اور اکیڈمی کی بحالی کے لیے نعرےلگائے۔

انکا کہنا تھا کہ اپنی جیب سے 6 کروڑ روپے لگا کر اکیڈمی تیار کی، ہمیں اندر تک نہیں جانے دیا جارہا، اگر اکیڈمی خالی کرائی گئی تو 70 لاکھ روپے سے زائد کے سامان کو وہیں آگ لگادوں گا۔

واضح رہے کہ فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں قائم سعید اجمل اکیڈمی سیکورٹی خدشات کو جواز بناکر بند کردی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں