لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وفاق صوبائی حکومت کے کام میں مداخلت کررہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورت حال، بین الصوبائی ہم آہنگی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف امورپر لیت ولعل سے کام لینے کی مذمت کی گئی۔
- Advertisement -
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مختلف شعبوں میں تعاون پر پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا، خالد خورشید نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وفاق کی صوبائی امور میں مداخلت ناقابل فہم اور قابل مذمت ہے، وفاق کا رویہ کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جی بی کے ہیلتھ کیئرسسٹم، تعلیم، آئی ٹی ودیگر شعبوں میں مزید تعاون کیا جائے گا۔