تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...
Array

پی ڈی ایم کی جماعتوں کا سیلاب پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پی ڈی ایم جماعتوں کو سیلاب پر سیاست کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے سیلاب پر سیاست کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بےحس ہیں، انہیں سیلاب متاثرین کی کوئی پرواہ نہیں، پنجاب حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں، ان لوگوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے، دکھی انسانیت کی خدمت نہیں کرسکتے تو زخموں پر نمک بھی نہ چھڑکیں۔

Comments

- Advertisement -